ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، بڑی ڈیل طے ہوگئی

ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، بڑی ڈیل طے ہوگئی

دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ طے پاگئی، مرسک نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کےساتھ شراکت داری کامعاہدہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بحری شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ طے پاگئی،مرسک شپنگ لائن نے سیکیور لاجسٹک کو پاکستان میں اپنا پارٹنر مقرر کردیا، شپنگ لائن نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے

سیکیور لاجسٹک اور شپنگ لائن کمپنی کے مابین بحری تجارت میں توسیع کیلئے بھی بات چیت جاری ہے، سیکیور لاجسٹک خطے کے دیگر ممالک سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں تک مرسک کو خدمت فراہم کریگی.پاکستانی کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ، جس میں کہا ہے کہ شپنگ لائن کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے اہم منصوبے پر سرکاری سطح پر بھی کام ہورہا ہے۔ذرائع بحری امور نے کہا کہ وفاقی کابینہ دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری کے ایم او یو کی منظوری دے چکی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں