کوئٹہ، پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ 2 اہلکار شہید

کوئٹہ: کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق کچلاک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں اہلکار راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے دھماکے کے بعد پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔دھماکے کے بعد پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں