گستاخانہ ویڈیو بنانیوالےکو پولیس اہلکار نے تھانے میں گولی ماردی

گستاخانہ ویڈیو بنانیوالےکو پولیس اہلکار نے تھانے میں گولی ماردی

اہانت آمیز مواد پر مبنی ویڈیو بنانیکے مبینہ مرتکب شخص کو پولیس اہلکار نے حوالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو بلوچستان کے علاقے کوئٹہ کے تھانہ کینٹ میں رونما ہوا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار سید خان نے گستاخانہ ویڈیو بنانیوالے شخص کو حوالات میں گولی مار دی جسکے نتیجے میں شخص ہلاک ہوگیا۔فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مذہبی جماعتوں اور خروٹ آباد کے رہائشیوں کی جانب سے توہین رسالت کے مرتکب شخص کی گرفتاری اور ایف آئی آر کیلئے جبل نور کے مقام پر دھرنا دیا گیا تھا۔مظاہرین کے مطالبات تو تسلیم کرتے ہوئے خروٹ آباد پولیس نے کارروائی کی اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں توہین رسالت کی دفعات شامل کی گئی تھیں تاہم اسکے بعد چند افراد نے خروٹ آباد تھانے پر حملہ کرتے ہوئے ملزم کو عوام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے مجمع کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اس دوران کشیدہ حالات کے پیش نظر خروٹ آباد پولیس نے ملزم کو کینٹ تھانے میں منتقل کردیا جہاں آج پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ملزم کو ہلاک کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ مقتول کی سوشل میڈیا پر1 ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گستاخانہ جملے بولتے ہوئے دیکھا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں