آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
لاہور میں ہلکے پھلکے بادلوں کیساتھ تازہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے.،چوبیس گھنٹےکےدوران بارش کےکوئی امکانات نہیں جب کہ کے ملک کے دیگر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 73 فی صد ہے ،ماہرین کیجانب سے شہریوں کو بدلتے ہوئے موسم میں احتیاط کی تلقین کی ہے۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح168ریکارڈکی گئی،سیدمراتب علی روڈپرشرح1سو95،شاہرائےقائداعظم1 سو 74،ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی ایک سو 60ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے، شہر قائد میں مطلع ابر آلود،سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار ہے،مغربی سمت سے گیارہ نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کیساتھ ساحلی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے،شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 27 نمبر پر آگیا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے اعتبار سے پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 5ویں نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 72 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔