پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سولہ ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ نمایاں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تقریبا پانچ ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ یہ کمی کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑینگے.بشرطیکہ پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہ کیجائے اور حتمی شرح تبادلہ کے حساب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کو مدنظر رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق کہ پیٹرول اور ھائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے جسکے بعد پٹرول کی نئی قیمت سولہ ستمبر سے 249.10 روپے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 252.75 روپے ہو جائیگی.تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائیگا.واضح رہے کہ 1 ستمبر کو حکومت نے ماہ کے پہلے 2 ہفتوں کیلئے ہائی اسپیڈاور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب ایک روپے 86 پیسے اور 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔