بیوروکریٹس ،ججز اور وزراء کی سکیورٹی پر ماہانہ کتنا خرچہ آتا ہے؟

بیوروکریٹس ،ججز اور وزراء کی سکیورٹی پر ماہانہ کتنا خرچہ آتا ہے؟

ملک کے معاشی حالات ابتر ہونیکی وجوہات میں 1وجہ بے شمار سرکاری اخراجات ہیں، افسران کومراعات اور بڑی تنخواہوں تو دی ہی جاتی ہیں لیکن اسکے علاوہ ان افسران کی سکیورٹی پر بھی ماہانہ کروڑوں اور اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق بیوروکریٹس وزراء اور ججز کی سکیورٹی کیلئے ہر وقت 5 سو 32 اہلکار اور 44 گاڑیاں مختص ہیں، سکیورٹی پر مامور گن مین اور گارڈز کو تنخواہ کی مد میں ماہانہ 4 کروڑ 34 لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں، اسکے علاوہ سیکیورٹی کیلئے موجود 44 گاڑیوں پر ماہانہ 43 لاکھ 87 ہزار روپے کا خرچ آتا ہے۔

مجموعی طور پربیوروکریٹس، ججز اور وزرا ء کی سکیورٹی پر ماہانہ چار کروڑ 78 لاکھ روپے اور سالانہ تقریباً 57 کروڑ 46 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔بیوروکریٹس کی سیکیورٹی کیلئے چھ گاڑیاں مختص ہیں جن پر اپریل کے مہینے میں چار لاکھ 69 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے جب کہ سکیورٹی پر مامور 79 گن مین اور گارڈز کو صرف اپریل میں 64 لاکھ 64 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ادا کئے گئے، اس طرح بیوروکریٹس کی سکیورٹی پر سالانہ تقریباً آٹھ کروڑ 31 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔

وزراء
وزرا ء کی سکیورٹی کیلئے چار گاڑیاں مختص ہیں جن پر اپریل کے مھینے میں چار لاکھ 72 ہزار روپے کے اخراجات ریکارڈ ہوئے، جب کہ سکیورٹی پر مامور 44 گن مین اور گارڈز کو اسی مہینے 35 لاکھ 95 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ادا کئے گئے، اس طرح ججز کی سکیورٹی پر سالانہ تقریباً چار کروڑ 88 لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے

ججز
ججز کی سکیورٹی کیلئے 34 گاڑیاں مختص ہیں جن پر اپریل کے ماہ میں چونتیس(34) لاکھ 45 ہزار روپے کا خرچ آیا، جب کہ ججز کے سکیورٹی پر مامور 4 سو 9 گن مین اور گارڈز کو ماہ اپریل میں تین کروڑ 34 لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں ادا کئے گئے، اس طرح ججز کی سکیورٹی پر سالانہ تقریباً 44 کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں