کچے کے ڈاکوؤں کے آگے حکومتی ڈرامہ بے نقاب
کچے کے ڈاکوں کے اگے ہمارے ریاستی اداروں اور حکومتی ڈرامہ بے نقاب کچے کے ڈاکو جن کے سر پر حکومت نے کروڑوں روپے انعام رکھا وہ روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر نت سے نئی ویڈیو ڈال کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کر رہے ہیں اور ریاست کے اندر ریاست بنا کر جس سے واضح طور پر حکومتی نمائندوں سے لے کر بڑے بڑے اہم لوگوں کی ان ڈاکوؤں سے ملی بھگت اور سرپرستی واضح دکھائی دیتی ہے
اور حقیقت جسے چھپایا جا نہیں سکتا کہ ان قبالی لڑائی کو ایک نیا رنگ حکومتی نمائندوں اور دیگر اہم لوگوں کی طرف سے دیا گیا جو اج پورا پاکستان بھگت رہا ہے اور ذرائع کے مطابق کچے کی قیمتی اراضی جہاں پر اعلی قسم کا گھنا گندم اور دیگر فصلیں ہوتی ہیں اس 20 کلومیٹر کی پٹی کی اگر مکمل چھان بین کی جائے تو اس زمین کے مالکان میں بڑے بڑے نام بھی سامنے ائیں گے
جنہوں نے عوام کی انکھوں میں دھول جھونک کر ڈاکوؤں کے نام پر اربوں روپے کمائے ہر سال عربوں روپے کا فنڈ حکومتی خزانے کو چونا اور عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کا شوشہ چھوڑ کر اپریشن کا ایک صرف ڈرامہ رچایا جاتا ہے ریاستی اداروں کو اب اس طرح کی سنگین ڈرامے بازی بند کر دینی چاہیے پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے حقیقت حقائق انتہائی تلخ ہیں مگر ان سے پیچھا نہیں چھڑایا جا سکتا حقیقت کا سامنا کرتے ہوئے ہمیں بیٹھ کر تسلی سے راہ ہموار کرنی ہوگی ورنہ بڑا نقصان جس کا ہم خمیازہ بھگتیں گے