منشیات اور تیل کی سمگلنگ ملوث 58 لیویز اہلکار معطل
صوبہ بلوچستان میں تیل کی سمگلنگ اور منشیات اور میں ملوث 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔صوبہ بلوچستان میں لیویز اہلکاروں کے منشیات اور تیل سمگلنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف سامنے آیا ہے محکمہ داخلہ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 58لیویز اہلکاروں کا سراغ لگا لیاڈی جی لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے 58لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا۔ڈی جی لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان لیویز کے 58 لیویز اہلکاروں کے ایرانی تیل کی سمگلنگ اور منشیات میں ملوث ہونیکے شواہد ملے ہیں۔
ان لیویز اہلکاروں کا تعلق صوبے کے تقریبا تمام اضلاع سے ہے ۔ نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ جن 58لیویز اہلکاروں کے نام محکمہ داخلہ کی جانب سے دیے گئے تھے ان اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیںجو بھی لیویز اہلکار اہلکار منشیات اور تیل کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا اس کو ملازمت سے برطرف کیا جائیگا.