ایران بس حادثہ: جاں بحق 28 پاکستانیوں کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد وطن لائی جائیں گی
ایران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائینگی.تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر فیاض عباسی کا کہنا ہے کہ میتیں سی ون تھرٹی کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ لائی جائینگی، حادثے کے پندرہ زخمیوں کو بھی میتوں کیساتھ سکھر لایا جائیگا. میتوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائیگا۔جاں بحق زائرین میں سے دس کا تعلق لاڑکانہ، تین کا قمبر شہداد کوٹ، چھ کا کشمور کندھ کوٹ، 2 جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور 2کا کراچی سے ہے۔کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں حبیب اللہ سومرو، کاشف علی، وفا عباس، جاوید، آفاق احمد، عمران کلہوڑو، مصطفیٰ، محسن علی، اور زاہد سومرو سلمیٰ بیگم ،کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، منتظر مہدی، نسیم اختر اور رحمت خاتون کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔اس کے علاوہ سعدیہ آزاد، کائنات، سیرت عباس، رستم علی، کریماں خاتون اور ریما جمیل کندھ کوٹ کشمور کے مکین تھے، نور محمد کھوسو اور پروین خاتون کا تعلق جامشورو اور ظہیر عباس کا تعلق دادو سے ہے، آصف علی، رخسانہ پروین، اعجاز علی اور محمد بخش خیرپور کے رہاشی تھے جب کہ زرمینہ اقبال اور جمشید اقبال کا تعلق کراچی سے ہے۔واضح رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس دو روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں پینتیس (35) افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی ہدایت پر ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتوں کی واپسی کے لئے خصوصی اقدامات کیئے .پاکستانی زائرین کی میتیں سی 130 طیارے کے ذریعے آج پاکستان واپس لائی جائیں گی.سی 130 طیارہ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے تک یزد ایئر پورٹ ، ایران پہنچے گا .پاکستانی زائرین کی میتیں آج ہی ایران سے وطن واپس لائی جائیں گی .وزیراعظم محمد شہباز شریف ذاتی طور پر خود تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں .حادثہ کا شکار ہونے والی بدقسمت بس میں سوار 51 مسافروں میں سے 28 پاکستانی زائرین جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 23 زخمی ہیں اور 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے۔ .یزد، ایران سے لاڑکانہ تک طویل فاصلے اور گرم موسم کی وجہ سے ایران میں پاکستان کے سفیر نے پاکستانی زائرین کی میتیں بذریعہ فضائی راستہ پاکستان بھجوانے کی سفارش کی تھی .جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سندھ سے ہے .پاکستانی زائرین کی میتیں واپس لانے کے لئے پاکستان ایئر فورس کا سی 130 خصوصی طیارہ ایران روانہ کر دیا گیا ہے