مستونگ :ڈی سی پنجگور کے قتل میں ملوث 3 دہشتگردہلاک
مستونگ (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ڈی سی پنجگورذاکرعلی کے قتل میں ملوث 3 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کےشدیدتبادلےمیں کالعدم بی ایل اےکے3دہشت گردہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دھشتگرد ڈی سی پنجگورذاکرعلی کی شہادت سمیت مختلف واقعات میں ملوث تھے تاہم سکیورٹی فورسزقوم کےتعاون سےبلوچستان کاامن تباہ کرنےکی سازش ناکام بنا دیگی.یاد رہے گزشتہ روز خارجی کے 1 گروپ نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کی تھی ، جسکے نتیجے میں 5 خارجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات خارجی کا گروہ ضلع باجوڑ میں دراندازی کرتے دیکھا گیا، سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔