سمارٹ پولیس سٹیشنز کن علاقوں میں تعمیرکئے جائینگے؟

سمارٹ پولیس سٹیشنز کن علاقوں میں تعمیرکئے جائینگے؟

سمارٹ پولیس سٹیشنز کن علاقوں میں تعمیرکئے جائینگے؟

سمارٹ پولیس سٹیشنز سمیت پنجاب پولیس کے ترقیاتی پراجیکٹس تیزی کے 7 تکمیل کی جانب گامزن ہے،، آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے کرائے کی بلڈنگز میں قائم تھانوں کی اپنی عمارتوں کی تعمیرکیلئے سرکاری اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک بیان میں کہا لاہور کے انیس(19) سمیت پنجاب بھر کے 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز رواں سال مکمل ہونگے.، سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سےحکومتی خزانے کو 5سو50 کروڑ روپے کی بچت ہوگی،چھوٹے سائز کے سمارٹ کے ڈیزائن پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں تعمیر کر رہے ہیں۔

رواں سال پنجاب پولیس کے 160 ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی جائیگی،لاہور میں عوام کے 3 اہم دفاتر سنٹر آف پبلک سیفٹی، سنٹر آف پبلک ایکسس اور سنٹر آف پبلک ٹرسٹ مکمل ہونگے. یہ تمام منصوبے شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل کئے گئے ہیں۔پنجاب کے 737 تھانوں کو کمپیٹرائزڈ، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کیا گیا ہے، تھانوں میں فرنٹ اینڈز کو اپ گریڈ کیا گیا، ملازمین کی بیرکس کا کام بھی شروع کیا جائیگا. مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیف سٹی سمیت تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، آئندہ سال 30 جون تک پورے پنجاب کو سیف سٹی پر منتقل کردینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں