مون سون اسپیل سندھ میں داخل، کب تک بارشیں ہونگی؟
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق ملک میں مون سون کا اسپیل پچیس(25) اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج سے سندھ میں داخل ھوجائیگا.جسکے باعث شہر قائد کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انیس(19) اگست تک شہر قائد کراچی، گھوٹکی، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، ،ٹھٹہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب گوجرانوالا،حافظ آباد، اور چنیوٹ میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جسکے باعث این ڈی ایم اے نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ظاہر کیا ہے۔پرائم منسٹر شہباز شریف نے موسلا دھار بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
پرائم منسٹر شہباز شریف نے بتایا کہ (25) اگست تک مون سون کے متوقع شدید اسپیل کی ڈیش بورڈ سے خود نگرانی کرونگا، ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے انخلا، نکاسی آب کی تیاری یقینی بنائی جائے۔