وزیراعلیٰ بلوچستان نے 21 نادرا مراکز اور 6 موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 21 نادرا مراکز اور 6 موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے بھر میں 21 نادرا مراکز اور 6 موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجود تھے۔ وزیر کامرس جام کمال خان، ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان ریجن، انتظامیہ کے افسران اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے صوبے کی ترقی کے لیے نادرا کی کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا۔لورا لائی ،پشین، اور خضدار میں خواتین کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ نادرا سینٹر فریدآباد، دشت یہ گورن، باباکوٹ، لاکھڑا،بالاناڑی، کنگری، جائین پروم اور ھیردین نے بھی کام شروع کر دیا ہے جب کہ لوئی، گشکور، گدر، تلاؤ، شہید مہرآباد، پنجپائی، نانا صاحب، کرک جاؤ، مانجھی پور اور لوئی بند میں بھی نادرا مراکز قائم کیے گئے ہیں

۔نادرا کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ موبائل رجسٹریشن وین پر سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے، موبائل رجسٹریشن وین کی بدولت دور افتادہ علاقوں کے مکین اپنے گھر کے قریب شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔نادرا حکام کے مطابق نادرا مراکز کے لیے ان علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو رجسٹریشن سہولیات کی اشد ضرورت تھی، جن دور افتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ دستیاب نہیں وہاں موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائینگی.

 ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مابین بدھ کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان اور سماجی ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم نے امن و امان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی وزیراعظم نے بلوچستان کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے بروقت اجراء کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے سنجیدہ ہیں

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وفاقی حکومت کو بلوچستان کی ترقی سے لگاؤ اور عوام سے محبت ہے صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ملاقات میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیک خواہشات اور بلوچستان کی ترقی کے پختہ عزم پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اقدامات کو بار آور بنا رہی ہے ہم سمجھتے کہ وقت سے زیادہ درست سمت کا تعین ضروری ہے اور الحمدللہ گورننس سے جڑے امور کو بتدریج بہتری کی جانب لے جاررہے ہیں صوبائی ڈویلپمنٹ پروگرام کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کررہے ہیں اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 75 فیصد منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں باقی ماندہ 25 فیصد منصوبوں پر بھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام اور سروس ڈلیوری کے نظام کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور ہر سطح پر موثر جوابدہی اور احتساب کے عمل کو فروغ دے رہے ہیں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل فنڈز کے بروقت اجراء سے مشروط ہے اس لئے ہم وفاقی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے بروقت اجراء کے لئے اقدام اٹھائے جائیں گے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں