اسلام آباد میں چھوٹے سائز کے میزائل کی اطلاع، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
اسلام آباد میں چھوٹے سائز کے میزائل کی اطلاع ملنے پر پولیس ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئی ۔ پولیس سٹیشن گولڑہ کی حدود سے شہری کو چھوٹا میزائل ملا ہے ۔ مقامی شہری نے ریسکیو ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو میزائل کی موجودگی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی جب کہ اسلام آباد انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی پہنچ گئے بی ڈی ایس سکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا ۔ مقامی پولیس نے میزائل کی نوعیت اور میزائل یہاں کیسے آیا کے حوالے سے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔