بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت میں معاملات طے، دھرنا ختم

بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت میں معاملات طے، دھرنا ختم

حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئےاور دھرنا ختم کردیا گیا ہے ، معاہدے کے تمام نکات پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم ، مطالبات پر عملدرآمد ہونے پر گوادر دھرنے کے شرکاءآج ریلی کی صورت میں تربت پہنچیں گے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام 28 جولائی سے جاری دھرنے کے 11ویں روز حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’جمعرات کو حکومتی وفد نے دھرنے کے مطالبات منظور کرلیے۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد جمعہ کی صبح گوادر سے کارواں تربت کی جانب مارچ کریگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں