ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے، پرائم منسٹر

ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے، پرائم منسٹر

پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو سالانہ پانچ ارب ڈالر پر پہنچانے کیلیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد کی ترک وزیرِ تجارت و کسٹمز ڈاکٹر عمر بولات کی سربراہی میں ملاقات ہوئی جب کہ ملاقات کے دوران پرائم منسٹر نے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر پرائم منسٹر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، پاکستان اور ترکیہ ایک قوم دو ریاستیں ہیں،

حکومت پاکستان دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔پرائم منسٹر نے مزید کہا کہ ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان سے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم کو موجودہ سطح سے بڑھا کر سالانہ پانچ ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق ہوا ہے، تجارتی حجم کو سالانہ پانچ ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔پرائم منسٹر شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔پرائم منسٹر شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنیکی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں،

ترکیہ کے سرمایہ کار وفد کا دورہ ملک میں ترکیہ کی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔ترک کے وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ 54 ترک سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا موجودہ حجم 3اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہے۔ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور 2023 کے زلزلے میں پاکستان کی جانب سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کی بھرپور امداد پر وزیرِ اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں