گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشیں،الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گر دو علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کے علاوہ صبح/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔