قومی اسمبلی: حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی: حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان میں اظھار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ خوش آئندہ ہے کہ یہ ایوان اسماعیل ہنیہ کی شھادت پر مشترکہ طور پر قرار داد لایا ہے، قرارداد کی منظوری پر ایوان اور تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں نو(9) ماہ سے قتل عام جاری ہے، خواتین اور بچوں سمیت چالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شھید کردیا گیا جبکہ غزہ میں ،اسکولوں ہسپتالوں، اور میڈیا نمائندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس قتل عام پر آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلیگا،

سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان جرائم پر صیہونی ریاست کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کی شھادت پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یومِ سوگ منایا جارہا ہے۔پچھلے روز بلوچستان عوامی پارٹی ، ایم کیو ایم، (ن)لیگ ، پیپلزپارٹی، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیا،مسلم لیگ (ق) اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج بعد نماز جمعہ پورے ملک میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی. اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھرمیں یوم سوگ منایا جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں