پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کی کمی کی ہے، جبکہ ڈیزل 10 روپے 86 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے سستا کیا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول 269.43 روپے، جبکہ ڈیزل 272.77 فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے.جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پندرہ جولائی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں نو روپے 99 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں