چیئرمین ایف بی آر کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایف بی آر کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ کے قبل ازوقت استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق امجد زبیرٹوانہ نے جمعہ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کو خودکو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی لیکن دو دن انتظار کے بعد امجدزبیر نے تحریری طور پر وزیراعظم کو اپنا استعفی بھجوادیا۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ استعفیٰ دینے سے قبل امجد زبیر نے دو سے زائد کابینہ ممبران سے مشورہ بھی کیا اور کابینہ ممبران نے بھی امجد زبیر کو استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ کو پی ڈی ایم حکومت میں اس وقت کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تعینات کیا تھا اور وہ موجودہ اسحاق ڈار کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے سینئر افسران بھی امجد زبیر ٹوانہ کیساتھ تعاون نہیں کرتے تھے، اس وقت ایف بی آر میں 21 سے زیادہ افسران امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں