پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کیوجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 1اگست سے پیٹرولیم مصنوعات گیارہ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کی توقع ہے، جب کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں پانچ روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ پندرہ روز کیلئے گیارہ روپے تک کمی متوقع ہے،

جب کہ 1 اگست سے مٹی کا تیل پانچ روپے 84 پیسے تک سستا اسکے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے قیمتوں کا تعین زیرو ایکسچینج ریٹ پر متوقع ہے، گزشتہ دس روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا ہے، عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائیگا.اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین اکتیس جولائی کو کریگا. شہباز شریف کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں