پاکستان دنیا میں آئی ٹی اور انفارمیشن پاور بن کر ابھریگا،احسن اقبال

پاکستان دنیا میں آئی ٹی اور انفارمیشن پاور بن کر ابھریگا،احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کہنا تھا کہ دنیا میں اے آئی اب مستقبل نہیں بلکہ موجودہ حقیقت ہے،پاکستان دنیا میں آئی ٹی اور انفارمیشن پاور بن کر ابھریگا.ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے جمعہ کواے آئی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 2017 میں اے آئی کا قومی سینٹر قائم کیا، 2023 میں اے آئی کی قومی ٹاسک فورس قائم کی۔ہم نے وژن 2025 کے تحت جدید ٹیکنالوجیز کے نیشنل سینٹر فار ایکسی لینس بنائے اور ہر سینٹر کو آٹھ دس یونیورسٹیوں کے انجینئرنگ لیب سے منسلک کیا۔یہ سینٹرز وقت پر نہ قائم ہوئے ہوتے تو ہم بہت پیچھے رہ جاتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اے آئی ٹاسک فورس 1 ماہ میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرے، اگست میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی حتمی پالیسی کابینہ کو منظوری کیلئے پیش کی جائیگی.۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پالیسییوں کا تسلسل برقرار نہ رہنیکی وجہ سے ہمیشہ ترقیاتی پالیسیوں میں رکاوٹ پیش آتی ہے ،ایک سازش کے تحت قوم کی خود اعتمادی کو ختم کیا گیا ہے ،اب سی پیک فیز ٹو شروع ہو رہا ہے تو فساد اور انتشار کے کردار پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران 2 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی ٹریننگ دینے کا وعدہ کیا ہے .احسن اقبال نے کہا کہ قوم کو چور اور ڈاکو بنا کے پیش کیا گیا جب کہ پاکستان قوم کی پہچان اس کی ذھانت اور محنت ہے۔ سی پیک 2013 میں شروع کیا تو دھرنے بھی شروع ہو گئے۔سی پیک کے راستوں میں روڑے اٹکانے کے باوجود ملک میں 25 ارب ڈالر کی انوسٹمنٹ پاکستان میں آئی ۔،چین کی وزارت تعلیم ہمارے نوجوانوں کی ٹریننگ میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،

دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مختلف پہلوؤں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض ممالک پاکستانی طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی میں تعلیم کے ویزے نہیں دے رہے مگر ہم جدید ٹیکنالوجی ہر قیمت پہ حاصل کریں گے،اس ٹاسک فورس کی تجاویز کو دیگر صوبوں کے ساتھ بھی شیئر کی جائے،صحت ، تعلیم، فنانس ، زراعت کے شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے انقلابی نتائج حاصل کئے جائینگے.،جلد ہی ایک نیشنل کانفرنس برائے اے آئی میں پاکستان بھر کے ماہرین کو شرکت کی دعوت دی جائیگی.انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر جیسے کامیاب پلیٹ فارم نہیں بنا سکتے ،ایک سیاسی جماعت نوجوانوں کو اے آئی کا منفی استعمال سکھا رہی ہے،حال ہی میں خواتین کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے کردار کشی کی گئی ،ہم اے آئی سے کردار کشی کا نہیں بلکہ قومی ترقی کا استعمال لینگے.،

Author

اپنا تبصرہ لکھیں