بھارت افغان شہریوں کو ویزے جاری کریگا

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانوں کے لیے ویزا جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے جس سے افغانوں کے لیے بھارت کا سفر آسان ہو جائیگا. کابل اور دہلی کے درمیان طویل تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے جیسوال نے افغانستان کو انسانی امداد جاری رکھنے کے بارے میں بھی بات کی۔ ہندوستان ٹائمز اخبار نے بھی افغانوں کو ویزے دینے کی خبریں دی ہیں اور اپنے ملک کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ ایک ٹیکنیکل ٹیم کابل پہنچ گئی ہے اور اس حوالےسے جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں