پاکستان میں انٹرنیٹ سست کیوں چل رہا ہے، وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں انٹرنیٹ سست کیوں چل رہا ہے، وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے سبب صارفین کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے، یہ اتنا سست کیوں چل رہا ہے؟ اور یہ کب تک اپنی معمول کی رفتار پر لوٹ آئیگا.؟ ان سوالات کا جواب مل گیا ہے۔سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے نظام فائر وال کو آزمائشی بنیادوں پر چلائے جانیکے سبب پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو نیٹ کی سست روی کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائل ختم ہونیکے بعد انٹرنیٹ ٹریفک اور رفتار معمول پر آجائیگی. اس فلٹرنگ سسٹم کے حصول حاصل اور تنصیب کیلئے ترقیاتی بجٹ میں تیس (30)ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر رواں سال جنوری سے کام جاری ہے، جس میں سسٹم کی خریداری اور اسے نصب کیے جانیکے امور شامل ہیں۔ متعلقہ عہدیدار کے مطابق اب یہ سسٹم نصب ہوچکا ہے۔ تاہم متعلقہ حکام کو اس سسٹم کا کنٹرول دینے میں کچھ وقت درکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب اس عہدیدار سے یہ پوچھا گیا کہ کیا اس فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ سے جڑا کاروبار متاثر ہوگا؟ تو انکا کہنا تھا کہ اس بات کا خطرہ ہوسکتا ہے لیکن اس سسٹم کا ہدف کاروبار یا تجارتی سرگرمیاں نہیں ہیں۔فائروال سسٹم کا مقصد سوشل میڈیا کے ایسے انفلوئنسرز کو کنٹرول کرنا ہے جو حکومت کی نظر میں جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں، فائر وال کا مقصد ان انفلوئنسرز کے مواد کو چھپانا یا اسے بلاک کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پی ٹی اے کے ایک اشتہار کے ذریعے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ جیسے یہ کام ہونے والا ہے اور اس کی کاغذی کارروائی اب شروع کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک علیحدہ فائر وال ہے، اس میں باعث حیرت بات یہ ہے کہ ایک سے زائد فلٹرز کے لیے آخر کتنے فنڈز مختص کئے گئے ہیں کیونکہ مذکورہ بالا سامان کی خریداری کے لیے تیس (30) ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں