ایف بی آر مقامی سطح پر میوفیکچر ہونیوالے کمپلیٹ بلٹ اپ یونٹ (سی بی یو) موبائل فونز کی درآمد پر پچیس(25) فی صد سیلز ٹیکس وصول کریگا.جسکی قیمت فی سیٹ 5سو امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سیلز ٹیکس ایکٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موبائل فونز یا سیٹلائٹ فونز کی درآمد پر پچیس(25 ) فی صد سیلز ٹیکس درآمدی قیمت (5سو امریکی ڈالر سے زیادہ) فی سیٹ، یا مینوفیکچرر کی جانب سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائیگا.۔
رپورٹ کے مطابق پچیس فی صد سیلز ٹیکس درآمد یا رجسٹریشن کے وقت سی بی یو موبائل فونز پر لاگو ہوگا تاہم درآمد شدہ سی بی یو فونز پر اٹھارہ فی صد سیلز ٹیکس وصول کیا جائیگا. جسکی قیمت 5 سو ڈالر سے زائد نہ ہو۔علاوہ ازیں دوسری جانب سی بی یو کنڈیشن کے موبائل فون کی سپلائی پر اٹھارہ فی صد سیلز ٹیکس وصول کیا جائیگا. اس میں اٹھارہ فی صد سیلز ٹیکس مزید لاگو ہوگا اگر سی کے ڈی یا ایس کے ڈی موبائل فونز درآمد کئے جائینگے.واضح رہے کہ نظرثانی شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا ہے۔ ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو کا کام ٹیکس فراڈ روکنا، تجزیہ، تفتیش کرنا بھی ہوگا۔