علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہمیشہ معیاری تعلیم فراہم کرنے میں سب سے آگے رہی ہے،احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں سنٹر آف ایکسی لینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ ڈویلپمنٹ کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام ایک بڑی کامیابی ہے،یہ سنٹر ابتدائی بچپن کی نشوونما کے لیے قائم کیا گیا ہے،
بچپن کی نشوونما قوم کے مستقبل کی بنیاد ہے،عالمی ریسرچ کے مطابق ابتدائی سال بچوں کی نشوونما کے لیے اہم ہوتے ہیں، ورلڈ بینک کے مطابق، 250 ملین بچے غربت اور تعلیم کی کمی سے متاثر ہیں، احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکز تحقیق، تربیت، اور بہترین طریقوں کو فروغ دے گا .اس سنٹر کے ذریعے اساتذہ، محققین، اور پالیسی ساز تخلیقی، پیشہ ورانہ اور تزویراتی حکمت عملیوں پر تعاون کریں گے،مزید تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 22 ملین بچے اسکول سے باہر ہیں، یہ مرکز بچوں کی تعلیم میں منصفانہ آغاز کو یقینی بنائے گا، معیاری ابتدائی تعلیم تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتی ہے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہمیشہ معیاری تعلیم فراہم کرنے میں سب سے آگے رہی ہے،