بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے سے متعلق محسن نقوی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواست پر میاں نواز شریف کی مداخلت کے بعد پاسپورٹ منسوخی کا فیصلہ واپس لیا گیا۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے ہزاروں سمندر پار پاکستانیوں نے نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے فیصلے کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول امریکی ایک نے حکومت کے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی تھی۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی محسن نقوی کے اس فیصلے کی مخالفت کی۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کا پاسپورٹ منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ ملک نور اعوان کے مطابق اس فیصلے سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ایک زوم کانفرنس بھی کرائی تھی جس میں ملک نور اعوان بھی شامل تھے۔ اس فیصلے میں انہوں نے محسن نقوی کے فیصلے کی بھی شدید مخالفت کی جس کے بعد طویل سرکاری میٹنگ کے بعد اسحاق ڈار نے محسن نقوی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں