پاکستان تحریک انصاف کے کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نےکہاکہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کی جائیگی.اٹارنی جنرل نےکہاکہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیکر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ رہنماء پی ٹی آئی صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائیگا،اٹارنی جنرل نےکہاکہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت غیرمناسب زبان استعمال کرتی ہیں،جسٹس حسن اورنگزیب نےوکیل سے استفسار کیا کہ آپ گارٹنی دیتے ہیں صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرینگی؟وکیل میاں علی اشفاق نے کہاکہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرینگی. اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیکر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔