صارفین کیلئے فیس بک پر رسائی مشکل کیوں؟ وجہ سامنےآگئی
ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہوا ہے. تاہم فیس بک کی پیرنٹ آرگنائزیشن میٹا نے شکایات کی تصدیق نہیں کی ہے۔منگل اور بدھ کو ملک بھر میں بہت سے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) پر فیسبک کے حوالے سے صارفین کو مشکلات درپیش رہیں کیوں کہ یہ آئی ایس پیز فیس بک تک رسائی میں ناکام رہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے شکایت کی کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی پانے میں ناکام ہیں۔ بعض نے تو ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ سوال بھی کیا کہ کیا حکومت نے فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان میں قائم سوشل میڈیا پلیٹ فارم آبزرور ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بتایا کہ پیر کو دن کے 12 بجے سے پاکستان بھر فیس بک کے حوالے سے شکایات بڑھ گئی ہیں۔ بدھ کو دن بارہ بجے تک شکایات بہت بڑھ گئی تھیں۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر پی کے نے فیس بک کے حوالے سے شکایات کے اندراج کیلئے ایک انٹرفیس پیش کیا ہے۔
اسکے ذریعے فیس بک کے حوالے سے درپیش مشکلات کو 3درجوں تقسیم کیا گیا ہے۔ سرور کنکشن، لاگ اِن اور ایپ۔ اسکا مقصد متعلقہ سروس کو فیڈ بیک فراہم کرنا ہے۔ اگر کوئی اور شکایت ہو تو اُسکا بھی اندراج کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے مرتب کی جانے والی چارٹ بتاتا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران جن شکایات کا اندراج کرایا گیا ہے انکا کن کن کیٹیگریز سے ہے۔ بعض مسائل دن بھر رپورٹ کیے جاتے رہتے ہیں۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر صرف ایسے واقعات کو رپورٹ کرتا ہے جنکے حوالے سے شکایات خصوصی طور پر بہت زیادہ ہوں۔عموماً رات کے 1 بجے سے دن کے 1 بجے تک زیادہ شکایات کا اندراج کیا جاتا ہے۔ صبح 7 سے 10 بجے کے درمیان شکایات نمایاں طور پر کم ہوتی ہیں۔فیسبک کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات سرور کنکشن سے متعلق ہوتی ہیں۔
انکا تناسب 46 فی صد ہے۔ 29 فی صد شکایات فیس بک کی ایپ سے متعلق ہوتی ہیں جب کہ چبیس (26) فی صد شکایات کا تعلق لاگ اِن سے ہوتا ہے۔ایک پوسٹ میں نیٹ بلاکس نے بتایا کہ اسے بنگلہ دیش سے فیس بک تک رسائی میں مشکلات یا اکاؤنٹ کے بار بار بند جانے یا آگے نہ بڑھنے سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔ پاکستان کے بارے میں اس نے کچھ نہیں کہا۔
واٹس ایپ او میٹا، اور انسٹاگرام پر اسٹیٹس ڈیش بورڈ ہوتا ہے جسکا مقصد پلیٹ فارم پر پائے جانے والے مسائل کے بارے معلومات حاصل کرکے اُنہیں حل کرنا ہے۔ فیس بک لاگ اِن پر بھی فیس نو نو ایشو کا اسٹیٹس رکھتا ہے۔پاکستان میں آج (بدھ کو) یومِ عاشور ہے۔ غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے تحت ملک بھر میں سیل فون کے سگنلز مشکل سے موصول ہو رہے ہیں۔ حکومت ہر سال اہم یوم عاشور پر سیل فون سروس بند کردیتی ہے۔پنجاب حکومت نے چار جولائی کو وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر تجویز کیا تھا کہ موثر سیکیورٹی کیلئے ساتھ(7) سے گیارہ (11)محرم تک یوٹیوب اور فیس بک سمیت اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کردیے جائیں تاہم حکومت نے یہ تجویز اور درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔