شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر شوہر کو طلاق دیدی
دبئی کی شہزادی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کو طلاق دے دی. دبئی کے حکمران اور یو اے ای کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے انوکھے انداز میں اپنے شوہر کو طلاق دیدی۔شہزادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دیدی.شیخہ مہرہ نے پچھلے سال اپریل 2023میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں انکے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی،
شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کی جس میں انھوں نے اپنے شوہر کو مخاطب ہو کر کہا کہ ’جب آپ دوسروں کیساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں اور میں آپکو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں، آپکی سابقہ بیوی.شہزادی شیخہ مہرہ نے اس اعلان کے ساتھ ہی انسٹاگرام سے شوہر کیساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیے، اس سے قبل شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا ہم تین‘ تاہم شوہر کوطلاق دینے کے بعد انھوں نے صرف اپنی بیٹی کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بس ہم دو.