زیادتی کی شکار بارہ سالہ بچی کے ہولناک انکشافات

زیادتی کی شکار بارہ سالہ بچی کے ہولناک انکشافات

شہر قائد کے علاقے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں بارہ 12 سال کی بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا جسکے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سرجانی ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے بچی کا بیان بھی لے لیا ہے۔ محلے والوں نے ملزم برکت نامی شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ انکی بیٹی دوپہر میں سامان لینے محلےمیں گئی

لیکن واپس نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ محلے والوں نے بتایا کہ بیٹی کو برکت نامی شخص اپنے ساتھ ایک مکان میں لے گیا۔متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ برکت نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اپنےبیان میں بچی کا کہنا ہے اسے برکت ہاتھ سے پکڑ کر گھسیٹ کر ایک گھر میں لے گیا جسکے بعد اسے کوئی انجیکشن لگایا جس سے وہ اپنے ہوش میں نہیں رہی۔ بچی نے مزید بتایا کہ جب وہ ہوش میں آئی تو اسے احساس ہوا کہ اسکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے

اور رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی.۔دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے اور متاثرہ بچی اور اسکے اہل خانہ کا تحفظ بھی یقینی بنائی جائے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں