ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، ، کشمیر ،مری، گلیات اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسکے علاوہ دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، چترال، بٹگرام،خیبر، مردان، پشاور ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ا ور وزیرستان میں بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے

جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان،اسلام آباد، مری، گلیات، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اسکے علاوہ دیر،، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، سوات، چترال، کوہستان ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، خیبر، مردان، پشاور اور وزیرستان میں بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا.

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جب کہ جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔،لورالائی، شیرانی، ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل ،کوہلو، جھل مگسی،لسبیلہ اور خضدار میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا. تاہم میرپور خاص، گھوٹکی، تھرپارکر، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت مدِنظر رکھ کر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں۔ترجمان کے مطابق خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے کہا کہ دریائوں، ندی اور نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں