ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ آور نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ آور نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کرنے والے نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی۔ ایف بی آئی کی رپورٹ کے ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کرنے والے نوجوان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ایف بی آئی کے مطابق سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملہ کرنے والا بیس سالہ مقامی نوجوان تھا، جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کے باوجود ابھی تک حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے،

کہ وہ کیا مقاصد تھے جس کیلئے یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔حملہ آور کی باقاعدہ شناخت سے قبل ایف بی آئی حکام نے پنسلوینیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والا حملہ، قاتلانہ قرار دیا تھا۔واقعے کے حوالے سے ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ ہوئے کہا ہے کہ اس واقع میں ایک حملہ آور اور دو شخص ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ آور کی عمر بیس سال تھی۔مشتبہ شخص کا ڈی این اے کررہے ہیں۔ایف بی آئی حکام کا کہنا تھا کہ اس حملے میں کسی پولیس والے پر فائرنگ نہیں کی گئی،

ہماری تمام ایجنسی سیکریٹ سروس کیساتھ مل کر کام کرتی ہیں، ہم سیکریٹ سروس کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔ایف بی آئی کے مطابق سابق صدر پر حملے کے حوالے سے فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی معاون ہونگی، جب حملہ آور کی شناخت ہوجائیگی تو جسکے بھی پاس اس شوٹر کے حوالے سے معلومات ہونگی وہ ہمارے لئے اس حملےکا مقصد کا پتا لگانے کے لیے کار آمد ہونگی.۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں