ستمبر تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع، ڈی جی محکمہ موسمیات

ستمبر تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع، ڈی جی محکمہ موسمیات

ستمبر تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع، ڈی جی محکمہ موسمیات

اسلام آباد(کرن خان)ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کا کہنا ہے اس سال مون سون کی بارشوں معمول سے زیادہ ہوں گی٫ دریاؤں میں تاحال کوئی ایمرجنسی صورتحال نہیں ہے، مون سون سیزن اور اس کے اثرات پر جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی موسمیات صاحبزاد خان نے کہا مون سون زیرزمین پانی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اللہ کی نعمت ہےاس سال مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی اب تک پاکستان میں معمول سے 8 فیصد زیادہ بارشیں ہوچکی ہیں یہ بارشیں گزشتہ 11دنوں میں ہوئی ہیں٫پنجاب میں 59 زیادہ بارشیں ہوئی ہیں٫ سندھ میں 62فیصد بارشیں کم ہوئی ہیں٫ دریاؤں میں تاحال کوئی ایمرجنسی صورتحال نہیں ہے٫ دریائے چناب اور راوی میں بھی تاحال پانی کی کافی گنجائش موجود ہےچناب میں کچھ سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے تاہم ملک میں کہیں بھی تاحال سیلابی صورتحال نہیں ہے٫زراعت کیلئے بارش رحمت ہے٫ کسان بھائیوں کو بارشوں اور اس کے اثرات کے بارے میں وقتا فوقتا بتاتے رہیں گے تین چار دن پہلے ہم بتا دیتے ہیں کہ بارشیں کتنی ہوں گی

چاول کی فصل کے علاقوں میں بارشیں فائدہ مند کیلئے سبزیوں اور کپاس کی فصل کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں٫ہمارے دفاتر چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں اور ہر گھنٹے بعد ہم صورتحال بتا تے ہیں ٫ایوی ایشن انڈسٹری کے فائدے کیلئے ہمارے ائیر پورٹس پر دفاتر موجود ہیں جو آدھے گھنٹے کی اپڈیٹ بھی دیتے رہتے ہیں٫ کہیں سیلابی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے تو عوام کو احتیاطی تدابیر بھی بتاتے ہیں ہمارا ارلی وارننگ سسٹم بھی زبردست ہے جو عوام کو بروقت اطلاع دے رہے ہوتے ہیں٫ لاہورمیں ہمارے فلڈفورکاسٹنگ سنٹر میں تمام اداروں کے نمائندے موجود ہیں٫ یہ فلڈ فورکاسٹنگ سنٹرز چوبیس گھنٹوں کی بنیاد پر کام کررہے ہوتے ہیں٫

ہماری پورے پاکستان 116 کے قریب آبزرویٹریز موجود ہیں٫ ان آبزرویٹریز کے ذریعے ہمار چوبیس گھنٹوں کی معلومات فراہم کررہے ہوتے ہیں٫ ہماری موبائل ایپلیکشن موسم کے حوالے سے بڑی معلومات فراہم کردیتی ہےماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہورہی ہیں٫ چین سولہ فیصد جبکہ انڈیا 8 فیصد گیسز فضاء میں بھیجنے کا باعث بنتے ہیں٫ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیاں ہمارے موسموں کو تبدیل کررہی ہیں٫ پلاسٹک کے استعمال کو کم کرکے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پاسکتے ہیں٫ محکمے کے پاس موجود آلات کے پرانے ہونے کے سوال پر ڈی جی موسمیات کا کہنا تھا ہمارے پاس آلات پرانے ضرور ہیں لیکن ہرسال ان کی معیار کو جانچا جاتا ہے٫

ایئرپورٹس پر ہماری خدمات آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہیں٫ یہ محکمہ 150 سال پرانا محکمہ ہے ہماری پہلی آبزرویٹری لاہور میں 1860میں قائم ہوئی٫ ہمارے آلات کو مستقل بنیادوں پر چیک کیا جاتا رہا ہےاگر ہمارے آلات خراب ہوں تو ملک میں جو جہاز اڑتے پھرتے ہیں وہ ہمارے ڈیٹا پر لینڈ کررہا ہوتا ہےآلات ہمارے پرانے ہیں لیکن مستقل بنیادوں پر ہم ان کی کیلیبریشن کرتے رہتے ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہماری کسی غلط اعداد وشمار کی وجہ سے جہاز کو کوئی حادثہ ہوا ہو٫ اس وقت ایران بارڈر پر قائم مکنڈی سٹیشن کا ڈیٹا بہت زیادہ ایکوریٹ ہوتا ہے٫ دریاؤں کی کیچمنٹ ایریاز میں سیلاب ہوسکتا ہے٫ ہمارے فلڈ والے چوبیس گھنٹے بیٹھ کر صورتحال کو مانیٹر کررہے ہوتے ہیں٫ این ڈی ایم اے اورر تمام اداروں کو ہم معلمات دیتے ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں