ملک بھر میں آج سے موسلادھا بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جولائی تک ملک بھر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے، کراچی میں 8 جولائی تک بارش کا امکان ہے، جب کہ بالائی علاقوں میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی، شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران ملک بھر میں بادل جم جائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون آج سے اتوار تک جم جائے گا، مری، گلیات، ایبٹ آباد، سوات، نارتھ ایسٹ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور طغیانی کا خطرہ ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، آزاد کمشیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہےمحکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں 8 جولائی سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں آج وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی۔اس دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جب کہ دوپہر کے وقت اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔