بدسوات نالہ میں طغیانی کا خطرہ،عوام او ر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

بدسوات نالہ میں طغیانی کا خطرہ،عوام او ر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ بدسوات نالہ میں آج ایک معمولی برفانی جھیل کے سیلاب کا امکان ہے، جسکے نتیجے میں بالائی علاقوں کیلئے عارضی پل اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ خطرے سے دوچار علاقوں پر مبنی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ٹیمیں الرٹ رہیں۔این ڈی ایم اے نے جی بی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کریں اور متعلقہ ادارے خطرے سے دوچار آبادیوں کی نشاندہی کریں اور بہاؤ میں اضافہ کی صورت میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

اس سلسلے میں عوام سے گزارش ہے کہ وہ بھی الرٹ رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ مسافر ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ عوام بروقت معلومات تک رسائی کیلئے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور موسم کی رپورٹس کے بارے میں آگاہی رکھیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،اور اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ،کشمیر، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،

۔اسی دوران شمال مشرقی بلوچستان کے بہت سے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور دالبندین میں 47 ، سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ،بھکر، جیکب آباد اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں