کوئٹہ،پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا ایم پی اے کا بھتیجا گرفتار

کوئٹہ، ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

صوبہ بلوچستان میں ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔کوئٹہ سٹی پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق ملزم کو رکن بلوچستان اسمبلی لیاقت لہڑی کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم پی کی گاڑی روکنے پر رکن صوبائی اسمبلی لیاقت لہڑی کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشددکیا ، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے فوری ایکشن لے لیا پولیس کی بھاری نفری نے گھر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا .ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا کے حکم پر کوئٹہ پولیس کے(ایس پی رینک) سے لیکر سپاہی تک تمام اہلکار سریاب تھانے کے سامنے پہنچ گئے ۔

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

عملے میں پولیس کے تفتیشی ونگ سمیت تمام عملہ شامل تھا پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا، جب کہ پولیس کے مطابق اگر ملزم کو حوالے نہیں کیا جاتا تو چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا جائیگا،دوسری جانب پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی محکمہ پولیس اور پولیس کے جوان سے آج ٹریفک اہلکار کیساتھ پیش آنے والے واقع پر معافی مانگنے سریاب تھانے بھی پہنچ گئے معمولی تکرار پر ایم پی اے کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس کی پٹائی کی تھی.پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسکی گرفتاری کیلئے گھر پہنچ کر ملزم دانش کو گرفتار کرکے سریاب تھانے منتقل کردیا ہے۔

ناخنوں کو کیسے خوبصورت بنائیں؟

Author

اپنا تبصرہ لکھیں