مرمتی کام کے دوران سکھر بیراج کا ایک دروازہ گر گیا، ایمرجنسی نافذ
مرمتی کاموں کے دوران سکھر بیراج کا ایک گیٹ گرنے کے بعد بیراج پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،۔محکمہ ایریگیشن کے مطابق سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گر گیا ہے ، دروازہ گرنے سے بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا ہے۔ایریگیشن حکام کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کر کے بیراج پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی، گیٹ نمبر44 ٹیڑھا ہوگیا ہے، بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہو کر ڈاؤن سٹریم میں جانے لگا۔محکمہ آبپاشی کے افسران کے مطابق گیٹ نمبر بڑے درخت کے ٹکرانے سے ٹیڑھا ہوا،وزیرآبپاشی سندھ جام خان شورو نے سکھر بیراج کا دورہ کیا اور انہوں نے دروازوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا اور کہا گیٹ کی مرمت کے باعث لیفٹ اور رائٹ بینک کینال کو پانی کی فراہمی معطل رہیگی۔