صارفین کے لیے اگلے سال بجلی کی اوسط قیمت کیا رہے گی؟

صارفین کے لیے اگلے سال بجلی کی اوسط قیمت کیا رہے گی؟

صارفین کے لیے اگلے سال بجلی کی اوسط قیمت کیا رہے گی؟ آئندہ مالی کے لئے پاور پرچیز پرائس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویزات کے مطابق آئندہ سال بھی کیپسٹی چارجز سے جان نہیں چھوٹیگی، اگلے سال کیپسٹی چارجز میں 1 سو 6 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔ صارفین سال بھر ٹوٹل بلز میں 65فیصد کیپسٹی چارجز بھرتے رہیں گے . آئندہ مالی سال کے دوران صارفین سال بھر کیپسٹی چارجز کی مد میں 2 2ہزار 1 سو 16 ارب روپے بلز میں ادا کریں‌گے ، رواں سال کیپسٹی چارجز کا تخمینہ 2ہزار 10 ارب روپے تھا۔صارفین کے لیئے اگلے سال بجلی کی اوسط قیمت بجلی چارجز نو (9)روپے 69پیسے فی یونٹ رہے گی.

بلز میں کیپسٹی چارجز سترہ (17)روپے 66 پیسے فی یونٹ ہوگا۔بجلی کی ٹوٹل پیداوراری لاگت تین ہزار 277ارب روپے رہیگی، پیداواری لاگت میں 2 ہزار 116 ارب کیپسٹی چارجز شامل ہونگے.۔ آئندہ سال فیول کاسٹ چارجز آٹھ روپے فی یونٹ رہیگی. یعنی بجلی کی اصل قمیت 11 سو 61 ارب روپےسے زائد رہے گی۔طلب اور رسد کے درمیان نہ ختم ہونے والا فرق پاکستان میں توانائی کے مسائل کی جڑ ہے،

جسکی وجہ سے حکومتوں نے فیصلہ کیا کہ ملک میں مزید بجلی کی ضرورت ہے۔ اس لئے انہوں نے پاکستان بھر میں بجلی کے بہت سے نئے پلانٹس لگائے، جن میں سے بہت سے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) تھے۔یہ پاور پلانٹس بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتے ہیں، اور انکو لگانے والے اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ وہ اپنا پیسہ ایسی جگہ لگا رہے ہیں جہاں سے انہیں منافع حاصل ہو۔ اس لئے انہوں نے حکومت کیساتھ بجلی خریداری کے معاہدے کئے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ انہیں کس طرح معاوضہ دیا جائیگا،معاہدوں میں طے پایا کہ کیپیسیٹی پے منٹس زمین کی خریداری، ٹیکس، انشورنس، انتظامیہ،ڈیزائن، تنصیب، قرض خدمات اور ایکویٹی پر واپسی کے اخراجات کی قیمت پر مبنی ہوگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں