چینی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ چین کے شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، کوشش ہے کسی چین کے شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی بھائیوں کی حفاظت پاکستان کے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی،
جس میں دیگر منصوبوں سی پیک اور پر کام کرنے والے چینی انجینئروں اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بریفنگ کیا، چین کے سفیر نے بھی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاہے.محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والے چین کے بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کیلئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔