رواں مالی سال قرضوں اور واجبات میں 4643 ارب روپے کا اضافہ

رواں مالی سال قرضوں اور واجبات میں 4643 ارب روپے کا اضافہ

مالی سال میں قرضوں اور واجبات میں 4643 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو 67 ہزار 524 ارب روپے تک پہنچ گئے۔قومی اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں بیرونی قرضوں میں 89 ارب روپے کمی ہوئی۔ رواں مالی سال بیرونی قرضہ تقریباً اکیس ہزار 941 ارب روپے رہا۔ جولائی سے اپریل کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری 659 ملین ڈالر رہی۔دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال سیمنٹ کی فروخت تین فیصد اضافے سے 41.74 ملین ٹن ہو گئی۔

سیمنٹ کی برآمدات میں 66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مئی میں برآمدات میں 27 فیصد اضافہ جس سے برآمدات بڑھ کر 2.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال درآمدات 14 فیصد اضافے سے 4.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

جولائی سے مئی تک برآمدات گیارہ فیصد اضافے سے 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 2.4 فیصد کم ہوکر 49.8 بلین ڈالر ہوگئیں۔اسی طرح رواں مالی سال تجارتی خسارہ 15 فیصد کم ہو کر 21.7 بلین ڈالر رہ گیا، مالی سال کے 10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 538 ملین ڈالر رہا۔ معاشی ترقی 2.38 فیصد رہی جبکہ زرعی شعبے کی ترقی 6.25 فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی 1.21 فیصد رہی۔دتساویز کے مطابق رواں مالی سال خدمات کے شعبے میں شرح نمو 1.2 فیصد رہی، گندم کی فصل 11.64 فیصد اضافے سے 28.16 ملین ٹن رہی۔ رواں سال کپاس کی فصل 108 فیصد اضافے سے 10.22 ملین بیلز رہی جبکہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں