گرمی کے ستا ئے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے آج رات جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اتوار کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اسی طرح کے موسم کی توقع ہے
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ ساحلی علاقے گرم اور مرطوب رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو، مٹھی، تربت 42، سبی، موہنجوداڑو، چھور، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔