ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ
حکومت نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابرکرنےکافیصلہ کرلیا ہے.وزیراعظم نےسول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافےکی اجازت دیدی سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں تقریبا56 فیصد تک اضافہ بنیگا تاہم رینک کے حساب سےتنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنیگا.
وزارت خزانہ نےسول آرمڈ فورسز کیلئے نظرثانی بنیادی پےاسکیل 2024کی منظوری دیدیذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے 1 اہم فیصلے کےتحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی .وزارت خزانہ نےسول آرمڈفورسزکیلئے نظرثانی بنیادی پےاسکیل 2024کی منظوری دیدی. جسکے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سےزیادہ اضافہ55 اعشاریہ 7 چھ فیصد یا31 ہزار810روپے تک بنےگا-تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کےحساب سےتنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنیگا.