petrol price decrease

پٹرول ایک بار پھر 12 روپے فی لیٹرسستا ہونے کا امکان

پٹرول ایک بار پھر 12 روپے فی لیٹرسستا ہونے کا امکان

پندرہ جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بارہ روپے تک کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں پانچ ڈالر چودہ سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں بارہ روپے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔عالمی منڈی میں ڈیزل 4 ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، اسی تناسب سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کی کمی متوقع ہے۔یاد رہے کہ سولہ اپریل سے پٹرول کی قیمت میں چوبیس روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹرکی کمی ہو چکی ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کا ریورس گیئر:47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں