جام کمال اورعبدالعلیم خان کے چینی کمپنیوں سے دوطرفہ معاہدے

جام کمال اورعبدالعلیم خان کے چینی کمپنیوں سے دوطرفہ معاہدے

وزیر اعظم کے دورہ چین میں وفاقی وزراء جام کمال اور عبدالعلیم خان نے چینی کمپنیوں سے دو طرفہ معاہدے طے کرلیے ہیں۔پاکستان سے بورڈ آف انویسٹمنٹ، کامرس اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی کی چینی اداروں سے بزنس ٹو بزنس سرگرمیاں جاری ہیں، وزیر تجارت جام کمال اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کی.دورے کے دوران چین کے چنگ ڈاؤ گروپ، ژنگ جیانگ کے وفد اور عبدالعلیم کی ملاقات ہوئی اسی دوران چین کی کمپنیوں نے پاکستان کے مختلف اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا اور معاہدوں پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی، موبائل مینو فیکچرنگ، زراعت، فرٹیلائزر، فارما سوٹیکل، فٹ وئیر اورفائبر کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی،

بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے.عبدالعلیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت صر ف سہولت کار، سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں نجی شعبے کو مکمل فری ہینڈ دینگے. چین اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مابین دو طرفہ اشتراک خوش آئند ثابت ہوگا، توانائی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فارمنگ، انجینئرنگ کنسٹرکشن اور لاجسٹک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دورہ چین میں پاکستان سے معروف کارباری شخصیات کی شرکت حوصلہ افز ہے، پاک چائنہ بزنس کانفرنس کے ثمر آور ہونے سے معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے لیے ہوٹلنگ، ٹور ازم، کلچر، سپورٹس گڈز، ٹیکسٹائل، ڈیکو ریشن انڈسٹری اور ایئر پورٹ ڈیزائنگ شامل کئے گئے جب کہ سولر پینل، آپٹیکل فائبر کیبل، اسٹیل اسٹرکچر، منرل ڈویلپمنٹ اور پلاسٹک سے آلودگی کے خاتمے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں