عمران خان سے متعلق امریکہ کا ایک اور اہم بیان جاری
یو ایس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے متعلق معاملات پاکستانی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو ئے ہیں اور نہ ہوسکتے ہیں، الزامات پر پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کرینگی
. امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سائفر کیس میں بریت پر رد عمل میں کہاکہ عمران خان سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کیلئے مناسب حالات اور سیاق و سباق کو مدنظر رکھتےہیں۔عمران خان کے عدت کیس سے متعلق سوال پرترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔