پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی 39 شرائط کیساتھ اجازت مل گئی
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی 39 شرائط کیساتھ اجازت دیدی، جسکا این او سی بھی جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہو گا، جلسے میں ریاست کیخلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جلسے کی سیکیورٹی کی ذمے داری تحریکِ انصاف پر عائد ہو گی، کسی قسم کی ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہو گی، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائیگا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔
بجٹ میں 2 سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو کیا ریلیف دیا جائیگا؟