وزیراعظم ،صدر،ڈپٹی اسپیکر ودیگر کایرانی صدر ودیگر اہم رہنماؤں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم ،صدر،ڈپٹی اسپیکر ودیگر کایرانی صدر ودیگر اہم رہنماؤں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران سے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے پریشان کن خبر سنی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی بے چینی کے ساتھ اچھی خبر کا انتظار کر رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار

صدر آصف علی زرداری ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کا ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور حادثے میں جانبحق ہونے والے دیگر افراد کے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، صدر مملکت نے مسلم امہ کیلئے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ،اورعالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا،ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے تھے .صدر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے، پچھلے ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا،ہماری گفتگو کے دوران، میں نے انہیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم پایا،آغا رئیسی ہمیشہ پاکستان اور اسکے عوام کو خاص مقام دیتے تھے صدر رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے،صدر رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششوں پر ایران، پاکستان اور عالم اسلام میں یاد رکھا جائے گااللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے، ناقابل تلافی نقصان کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا صدر سید ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر رفقاء کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور مزید کہا کہالمناک حادثے میں ایرانی صدر، ایرانی وزیر خارجہ و دیگر افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر انتہائی رنجیدہ ہے، پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام ایرانی پارلیمان، حکومت و عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر سید ابرھیم رئیسی کی وفات عالم اسلام کے لیے بڑا نقصان ہے، ایرانی صدر کی خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اورصدر رئیسی نڈر، مخلص اور مصالحت پسند رہنما تھے، میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان سے مخلص دوستی کبھی بھلائی نہیں جاسکتی، سید ابراہیم رئیسی کی اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے داعی تھے،ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ایران-پاکستان تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیاایرانی وزیر خارجہ کی وفات ایرانی حکومت کے لیے بڑا نقصان ہے،اللّہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کے درجات بلند فرمائے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اللّہ تعالیٰ سے مرحومین کے پسماندگان اور ایرانی عوام کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔

ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہارکیا ہے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جاں بحق ہونے پر بے انتہا دکھ ہوا ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر شخصیات کی شہادت پر انکے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں، اس دکھ کی گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام یکجہتی کرتے ہوئے ایرانی بھائیوں کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں ساتھ ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں