وزیرِ اعظم کا گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام

وزیرِ اعظم کا گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام

وزیراعظم کی زیرصدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے گوادر بندرگاہ سے درآمدی تناسب بڑھانے کی ہدایت کی اور تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ سی پیک ٹو پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے ہم آہنگی پیدا کریں۔ کسی بھی قسم کا تعطل قابل قبول نہیں، چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور چین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مزید ترقی خوش آئند ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران اور ادارے دونوں ممالک کے لیے مثبت نتائج کو یقینی بنائیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں