شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوسال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں، مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے، 16 ماہ میں جو محنت کی نگران حکومت نے اسے جاری رکھا، یہ اسی کے ثمرات ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ صوبائی حکومتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورونوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں،

خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا،10افراد زخمی

اللہ کے فضل وکرم سے اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

Author

اپنا تبصرہ لکھیں